ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں 10ملزمان گرفتار

April 26, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں10 ملزمان کو گرفتار کر لیا،تھانہ کینٹ پولیس نے ملزم یوسف سے پسٹل،2گولیاں ، قادر پورراں پولیس نے ملزم واصف سے پسٹل 2گولیاں ،ملزم عبدالشکور سے پسٹل،سیتل ماڑی پولیس نے ملزم فیصل سے پسٹل ، ملزم کاشف سے پسٹل 2گولیاں ، لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم مزمل سے پسٹل ،صدر شجاع آباد پولیس نے ملزم رمضان ، عدنان اور شاہد سے 3 پسٹل بمعہ گولیاں برآمد کرلیں۔