انسداد ڈینگی مہم ، لاروا ملنے پر کمرشل عمارت کو سیل کرنے کی ہدایت

April 24, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے ہدایت کی کہ لاروا ملنے والی کمرشل عمارت کو سربمہر،رہائشی عمارت پر سرخ سٹیکر لگایا جائے ، محکمہ انسداد ڈینگی مہم میں محکمہ صحت کیساتھ روابط کو بہتر بنائیں۔ڈینگی لاروا سرویلنس میں بہتری لاکر موسم میں ڈینگی وبا سے بچا جاسکتا ہے۔دریں اثناء محکمہ صحت کی انسداد ڈینگی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے ایک کوریئر کمپنی میں سرویلنس کے دوران ڈینگی لاروا ملنے پر گودام سربمہر کردیا۔ محکمہ صحت کی ٹیموں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد سیف کی سربراہی میں فوکل پرسن ڈاکٹر عطاء الرحمن کیساتھ لیپرڈ دفتر میں آگاہی لیکچر دیے اور پانی جمع نا ہونے دینے کی ہدایت دی جبکہ لاروا ملنے والے گھروں میں لاروا سائیٹنگ، آگاہی بروشر تقسیم کئے گئے ۔