پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر شہباز شریف کا ردِ عمل

January 16, 2022

مسلم لیگ نون کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ظلم اور غریب عوام کا معاشی قتل ہے۔

سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ نا اہلی، نالائقی اور کرپشن میں ڈوبی حکومت عوام کو مہنگائی کی دلدل میں ڈبو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتیں کم ہونے پر عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا تھا، جبکہ بڑھنے پر خوب پھرتی دکھائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہوفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، پیٹرول 3 روپے 1 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے، مٹی کا تیل 3 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 33 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔