سعودی عرب: کورونا کے 5 ہزار 477 نئے کیسز رپورٹ، ایک مریض کا انتقال

January 16, 2022

فوٹو: فائل

سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 5 ہزار 477 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ریاض سے سعودی وزارت صحت کے اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 15 ہزار 430 ہوگئی ہے۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے ایک مریض انتقال کرگیا۔

سعودی وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا سے اموات کی تعداد 8 ہزار 906 ہوگئی ہے۔

وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3 ہزار 405 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 64 ہزار 947 ہوگئی ہے۔