عمران خان کا پیوٹن کے آزادی اظہار سے متعلق بیان کا خیر مقدم

January 17, 2022


وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہآزادی اظہار رائے گستاخی کا بہانہ نہیں ہوسکتا۔

عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں روسی صدر کے ’پیغمبرؐ اسلام کی توہین، آزادی اظہار نہیں‘ کے بیان کا خیر مقدم کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلوفونک رابطہ ہوا جس کی اطلاع وزیر اعظم نے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے دی۔

دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو اپنے ممالک کے دورے کی دعوت دی۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ پیوٹن پہلے مغربی رہنما ہیں جنہوں نےمسلمانوں کے جذبات کا احساس کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعاون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان علاقائی استحکام کے لیے اہم ہے، افغانستان کو سنگین انسانی اور معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، اس نازک موڑ پر افغان عوام کیلئے بین الاقوامی برادری کی حمایت انتہائی اہم ہے۔

دونوں رہنماؤں کا دوطرفہ تعاون، افغانستان سے متعلق معاملات پر قریبی رابطےمیں رہنے پر اتفاق ہوا، وزیراعظم نے افغان عوام کی ضروریات پوری کرنے کیلئے افغانستان کےاثاثوں کے اجرا کی اہمیت پر بھی زور دیا۔