گاڑیوں میں نصب گیس سلنڈرز چلتے پھرتے بم، اجازت کیسے دیں، ہائیکورٹ

January 18, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس میں کہا ہے کہ گاڑیوں میں نصب سلنڈرز چلتے پھرتے بم ہیں ، انسانی جان و مال کے لیئے خطرہ ہیں اجازت کیسے دیں عدالت کو مطمئن کریں ، آئندہ سماعت پر فریقین کو تیاری سے پیشن ہونے کی ہدایت، انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ میں سی این جی سلنڈرز کی تنصیب پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عدالت نے غیر معیاری سلنڈرز کی تنصیب سے متعلق قانون سازی کا حکم دیا، انٹر سٹی گاڑیوں میں مستند کمپنیوں سے تصدیق شدہ سلنڈرز لگانے کی اجازت دی جائے، وکیل سی این جی ایسوسی ایشن نے کہا کہ حکومت نے غیر قانونی طور پر سی این جی سیلنڈر کی تنصیب پر پابندی عائد کی، عدالت نے درخواست گزار اور دیگر فریقین کو 9 فروری کو تیاری کرکے پیش ہونے کا حکم دیدیا۔