سرجیکل آلات کی اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار

April 25, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل نے سرجیکل آلات کی اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے کروڑوں کی ملکی و غیر ملکی کرنسی، آئی ڈارپس، لینسز، کٹس اور دیگر آلات برآمد کر لئے ،چھاپہ مار کاروائی اردو بازار میں واقع ایک دفتر پر کی گئی،چھاپے کے دوران ملزم معصوم احمد سے چیک بکس، لیپ ٹاپس اور موبائل بون بھی برآمد کیے گئے ، موبائل اور لیپ ٹاپ سے مشتبہ ٹرانزیکش کے حوالے سے ریکارڈ برآمد ہوا ہے ،ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر پی ای سی ایچ ایس کراچی میں واقع گھر پر بھی چھاپہ مار کر 3 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی جس میں 63762 امریکی ڈالر، 49170 یورو، 3100 سعودی ریال ،252 سنگاپور، 210 قطری ریال اور 299500 پاکستانی روپے شامل ہیں،ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا،حکام کے مطابق چھاپے کے دوران کروڑوں مالیت کے اسمگل شدہ انڈین تیار کردہ آئی لینسز، سرجیکل کٹس، سرجیکل نائف شامل ہیں ،ملزم سے سونا بھی برآمد کیا گیا ہے ،ملزمان زائدالمیعاد ڈراپس، لینسز اور دیگر آلات کی دوبارہ پیکنگ کرتے تھے۔