مختلف علاقوں میں پانی، بجلی و گیس کی بندش کے خلاف شہری سڑکوں پر آگئے

April 26, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پانی ،بجلی و گیس کی بندش کے خلاف شہر کے مختلف علاقوں میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور سڑکیں بلاک کر کے شدید احتجاج کیا، تین ہٹی کے قریب علاقہ مکینوں کی جانب کی جانب سے احتجاج کے باعث جہانگیر روڈ،لیاقت آباد،گرومندر اور اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا،اسٹیل ٹائون میں شہریوں نے نیشنل ہائی وے کو بند کر کے احتجاجی دھرنا دے دیا،دھرنے میں خواتین اور بچوں سمیت مظاہرین کی بڑی تعداد شریک تھی،دھرنے کے باعث اندرون ملک آنے جانے والی قومی شاہراہ پر گاڑیوں، بسوں،ٹرکوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ،گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہنے کے باعث شہریوں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑا، اورنگی ٹاؤن نمبر 5 زیڈ ایم سی دفتر کے سامنے علاقہ مکینوں نے سڑک کو بلاک کرکے احتجاج کیا جس کے باعث اورنگی ،5،12،13اور اطراف کی سڑکوں بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔