کورنگی پولیس اور رینجرز کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن

April 24, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورنگی پولیس اور رینجرز نے کورنگی انڈسٹریل ایریا، ماڈل کالونی، لاسی پاڑہ اور جوکھیو گوٹھ میں سرچ آپریشن کیا اور علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو روکاوٹیں لگاکر بند کیا گیا لیڈی پولیس سرچرز اور پولیس کا انٹیلجنس عملہ بھی آپریشن میں موجودتھا، تلاش ڈیوائس کے ذریعے مشتبہ افراد کا ریکارڈ بھی چیک کیا گیا۔