سمندر میں ڈوب کر مبینہ خودکشی کرنے والا نوجوان منظر عام پر آگیا

April 25, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شا ہ فیصل کالونی کے رہائشی دو بیویوں کا شوہر سمندر میں ڈوب کر خودکشی کرنے کاڈرامہ رچاکر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں کی دوڑیں لگوانے کے بعد منظر عام پر آگیا، 2 روز قبل 27 سالہ طاہر محمود نے رات گئے اہلیہ کو ویڈیو کال کے ذریعہ ساحل سمندر سے اطلاع دی کہ وہ خودکشی کرنے جارہا ہےاور اسکے بعد لاپتا ہوگیا،تاہم گزشتہ روز صبح وہ خود اپنے گھر پہنچ گیا ،پولیس کاکہنا ہےکہ طاہر کے بیان میں تضاد ہے ، پہلے خود کشی کا ڈرامہ رچایا اور اب اغواءکی کہانی سناکر اہل خانہ کی ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتا ہے، طاہر محمود کا آبائی تعلق رحیم یار خان سے ہے، جس نے پہلی شادی خاندان میں اور دوسری شادی کراچی سے کی ہے، وہ ذاتی کار میں آن لائن ٹیکسی چلانے کا کام کرتا ہے۔