احتجاجی دھرنا ختم، فائر بریگیڈ کے 43 ڈرائیورز کو گریڈ 7، اوورٹائم دینے کیلئے نوٹ شیٹ ایڈمنسٹریٹر کو روانہ

January 18, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) مشینری پول سے فائر بریگیڈ بھیجے گئے 38 ڈرائیورز کے احتجاج کے نتیجے میں مذکورہ 38 اور فائر بریگیڈ میں 2009 سے کام کرنے والے گریڈ 5 کے ڈرائیورز کو اپ گریڈ کرکے گریڈ 7 دینے اور اوورٹائم کی ادائیگی کی منظوری کے لیے نوٹ شیٹ ایڈمنسٹریٹرکراچی کو روانہ کردی گئی، جس پر کام چھوڑ ہڑتال کرکے دھرنے پر بیٹھے فائر ڈرائیورز نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔