جامعہ زکریا میں ایک طلبہ تنظیم کے کارکنوں کا طالب علم پر تشدد

January 18, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا میں طلبہ تنظیم کے کارکنوں کا طالب علم پر تشدد، بتایا گیاہے کہ گزشتہ روز تقریباً ایک بجے کے بعد فاریسٹری ڈیپارٹمنٹ میں ایک طلبہ تنظیم کے متعدد کارکنوں نےپانچویں سمسٹر کے طالبعلم دانیال کو پیپر کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے، اطلاع ملنے کے بعد وائس چانسلرشعبہ سیکورٹی کے افرادوہاں پہنچ گئے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ طالب علم تحریری دوخواست کے بعد تشدد میں ملوث طلبا کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔