امریکا کی شمالی ریاستوں میں برفانی طوفان آج تھمنے کا امکان

January 18, 2022

امریکی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ امریکا کی شمالی ریاستوں میں برفانی طوفان آج تھمنے کا امکان ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا کہ بالائی نیویارک اور نیو انگلینڈ میں شام تک برفباری جاری رہنے کا امکان ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز برفانی طوفان کے سبب 1700سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق کینیڈا کے صوبے کیوبیک اور اونٹاریو بھی برفانی طوفان کے باعث اسکول بند کردیے گئے ہیں، کینیڈین صوبے کیوبیک کے وزیر ٹرانسپورٹ نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید موسم، برفانی طوفان، سیلاب اور ہیٹ ویوز موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہیں۔