اڑنے والے ہرن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

January 18, 2022

اڑنے والے ہرن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اڑنے کی صلاحیت رکھنے والا ہرن انٹرنیٹ صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

جنگل میں جانوروں کی طاقت اورتندہی ہمیشہ سے ہی جنگلی حیات سے محبت کرنے والے انسانوں کے لیے بہت دلچسپ رہی ہے۔

دوسری جانب بہت سے انسانوں کو جنگلی حیات سے کافی ڈر بھی لگتا ہے۔

ایسے ہی ایک ہرن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں ہرن کو اڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو میں یہ حیرت انگیز مناظر دیکھے جاسکتے ہیں کہ ہرن سڑک پار کرنے کے لیے تیز رفتاری سے دوڑتا ہوا آتا ہے اور پھر تقریباََ انسان کے قد کے برابر اُونچی چھلانگ لگاتا ہے۔

ہرن جیسے ہی ہوا میں بلندی پر پہنچتاہے تو بلکل ایسا لگتا ہے کہ وہ اُڑ رہا ہے اور بھر صحیح سلامت سڑک کے دوسری طرف اتر کر فرار ہوجاتا ہے۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ابھی تک 41 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔