میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کوہاٹ اسپتال ڈاکٹر طاہر شاہ کا کہنا ہے کہ کوہاٹ میں پولیس لائنز مسجد دھماکے اور حملے کے شہداء میں لیاقت میموریل اسپتال کے چیف ڈسٹرکٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر اسرائیل خان اورکزئی بھی شامل ہیں۔
ایم ایس ڈاکٹر طاہر شاہ کے مطابق کوہاٹ میں پولیس لائنز مسجد دھماکے اور حملے میں 21 افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہیں، شہدا میں 15 پولیس اہلکار اور 6 شہری شامل ہیں۔
ڈاکٹر طاہر شاہ کے مطابق زخمیوں میں 73 پولیس اہلکار اور 30 شہری شامل ہیں۔ 103 زخمیوں میں 90 ڈی ایچ کیو اور 13 لیاقت میموریل اسپتال لائے گئے۔
ایم ایس کوہاٹ اسپتال کے مطابق 34 زخمی تاحال اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، جبکہ چار زخمیوں کو پشاور اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔