پاکستان ہاکی ٹیم کی ٹریننگ کا آغاز، ہیڈ کوچ نے ترجیحات بتادیں

January 18, 2022

فوٹو: فائل

پاکستان ہاکی ٹیم نے لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے، ہیڈ کوچ سیگفریڈ ایکمین کا کہنا ہے کہ پہلی ترجیح ڈیفنس اور دوسری ترجیح فزیکل فٹنس کو بہتر بنانا ہے۔

کھلاڑی دو سیشن میں ہیڈ کوچ سیگفریڈ ایکمین کی نگرانی میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں ایکمین نے کہا کہ رواں برس پاکستان ہاکی ٹیم کی بہت مصروفیات ہیں، مئی میں ایشیا کپ کے علاوہ کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز بھی ہیں، ایشین گیمز اولمپکس کے کوالیفائر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وقت کم ہے جبکہ ان ایونٹس کے لیے بہت تیاری کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان پر 20 گول ہوئے جو بہت زیادہ ہیں۔

سیگفریڈ ایکمین نے کہا کہ گول کیپنگ کے شعبے میں بنیادی سطح سے کام کر رہے ہیں، احمد عالم تجربہ کار ہیں ان کی موجودگی کا فائدہ ہوگا۔