جیمی نیشم آسٹریلوی سیریز ملتوی ہونے پر مایوس

January 19, 2022

فائل فوٹو

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر کھلاڑی جیمی نیشم کا کہنا ہے کہ میں جانتا ہوں کہ آسٹریلیا کی سیریز ملتوی ہونے پر تمام کھلاڑی بہت مایوس ہوئے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں جیمی نیشم کا کہنا ہے کہ مجھے اس وجہ سے بھی زیادہ مایوسی ہورہی ہے کہ راس ٹیلر کا یہ آخری دورہ تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر کسی کے پاس موقع ہے کہ وہ ویکسینیشن کروالے، تاکہ ہم سرحد سے باہر جاسکے۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ آسٹریلیا ملتوی کردیا ہے، کورونا کی موجودہ صورتحال کے باعث دورہ ملتوی کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے 24 جنوری سے 9 فروری تک آسٹریلیا کا دورہ کرنا تھا۔

نیوزی لینڈ کے کامیاب ترین بیٹر راس ٹیلر نےسماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اپنے پیغام انہوں نےکہاتھا کہ یہ آسان فیصلہ نہیں تھا مگر میرا خیال ہے اب ریٹائرمنٹ کا وقت آچکا ہے۔

راس ٹیلر نے کہا کہ موجودہ سیزن کیریئر کا آخری سیزن ہوگا، بنگلہ دیش کیخلاف دو ٹیسٹ کے بعد ریڈ بال کرکٹ چھوڑ دوں گا اور آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے کیریئر کی آخری وائٹ بال سیریز ہوگی۔