• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راس ٹیلر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان


نیوزی لینڈ کے کامیاب ترین بیٹر راس ٹیلر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے اپنے پیغام میں کیوی کرکٹر راس ٹیلر کا کہنا تھا کہ یہ آسان فیصلہ نہیں تھا مگر میرا خیال ہے اب ریٹائرمنٹ کا وقت آچکا ہے۔

راس ٹیلر نے کہا ہے کہ موجودہ سیزن کیریئر کا آخری سیزن ہوگا، بنگلہ دیش کیخلاف دو ٹیسٹ کے بعد ریڈ بال کرکٹ چھوڑ دوں گا۔

کیوی کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کیخلاف ون ڈے کیریئر کی آخری وائٹ بال سیریز ہوگی۔

خیال رہے کہ راس ٹیلر نے 17 سالہ کیریئر میں نیوزی لینڈ کے لئے متعدد ریکارڈز بنائے، نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ اور ون ڈے رنز بنانے کا اعزاز ان کو حاصل ہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے سب زیادہ انٹرنیشنل سنچریوں کا ریکارڈ بھی راس ٹیلر کے پاس ہے۔

تازہ ترین