• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا ملتوی


نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ آسٹریلیا ملتوی کردیا ہے، کورونا کی موجودہ صورتحال کے باعث دورہ ملتوی کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ نے 24 جنوری سے 9 فروری تک آسٹریلیا کا دورہ کرنا تھا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ اور کرکٹ آسٹریلیا نے سیریز ملتوی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

نیوزی لینڈ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بورڈز مشاورت سے سیریز کی نئی تاریخوں کا فیصلہ کریں گے۔

خیال رہے کہ دورے میں 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی شامل تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید