شادی بیماریوں اورجسمانی و نفسیاتی مسائل کا حل ہے، ڈاکٹر ولسن

January 20, 2022

ہیلی فیکس (نمائندہ جنگ) سائنس دانوں کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شادی کئی بیماریوں کو روکنے میں معاون ہی نہیں بلکہ اس عمل کے سبب کئی پیچیدہ جسمانی اور نفسیاتی مسائل بھی حل ہوجاتے ہیں۔ برطانوی میڈیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ ڈاکٹر ولسن کا کہنا ہے کہ دماغ کو خون سپلائی کرنے والی بعض انتہائی باریک نالیوں میں کسی وجہ سے آنے والے سوجن کا بھی شادی کے خوشگوار اثرات سے خاتمہ ہوجاتا ہے جس کے باعث خون کی سپلائی کا سلسلہ بہتر انداز میں ہوتا ہے۔