سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل کرنے والے ڈکیت اور ساتھیوں کا جسمانی ریمانڈ

January 20, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ماڈلنگ کے انداز میں تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ڈکیت کو گروہ کے دیگر کارندوں سمیت 20 جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، تفتیشی افسر نے بتایا گرفتار ڈکیت فیضان خان کے فیس بک پر 1377 فالوورز تھے، ملزم ماڈلز کے انداز میں اپنی تصاویر بھی لگایا کرتا تھا، فیضان اور اس کے گروہ پر 20 سے زائد مقدمات درج ہیں، گرفتار ملزمان میں نور حسن، سمیر اور حسین شامل ہیں۔