پی این ایس عالمگیر کینیا پہنچ گیا

January 21, 2022

پی این ایس عالمگیر کینیا پہنچ گیا

پی این ایس عالمگیر اپنے دورۂ افریقا کے آخری مرحلے میں کینیا پہنچ گیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کاکہنا ہے کہ کینیا کی بندرگاہ ’’ممباسا‘‘ آمد پر پاکستانی جہاز کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

مشن کمانڈر نے کینیا کے اعلیٰ سول و عسکری حکام سےباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کاکہنا ہے کہ اس موقع پر کورونا کے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ میڈیکل کیمپ میں 5400 سے زائد مریضوں کو علاج اور ادویات کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔