فیصل آباد: ڈکیتی میں خاتون سے مبینہ زیادتی، ایس ایچ او معطل

January 21, 2022


فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعے پر ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا۔

سی پی او فیصل غلام مبشر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دوران ڈکیتی خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعے پر ایس ایچ او عمر سرفراز کو معطل کرکے چارج شیٹ کردیا ہے۔

تصویر: سی پی او فیصل آباد غلام مبشر،فیس بک

انہوں نے کہا کہ واقعے میں 7 ملزمان ملوث تھے، 4 کو گرفتارکرلیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتار کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

غلام مبشر نے مزید کہا کہ دوران ڈکیتی چھینی گئی گاڑی موٹروے سے برآمد ہوئی ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات کےلیے انکوائری کمیٹی بنادی ہے۔