اورنگی میں دو آن لائن فوڈ رائیڈرز کو لوٹ لیا گیا

January 24, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اورنگی ٹاؤن میں مسلح ملزمان نے دو آن لائن فوڈ رائیڈر کو لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق پیر آباد تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن نمبر چار کے قریب آن لائن فوڈ رائیڈرز کو لوٹ لیا گیا،ملزمان اسلحے کے زور پر رائیڈر سے موٹر سائیکل اور موبائل فون جبکہ دوسرے رائیڈر سے موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے،ملزمان نے ایک واردات اورنگی ٹاؤن نمبر چار جبکے دوسری پیر آباد کے علاقے باب خیبر کے قریب کی۔