وکلا پر پولیس تشدد کے خلاف ہائیکورٹ میں جزوی، سٹی کورٹ میں مکمل ہڑتال

May 10, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) لاہور میں وکلا پر پولیس تشدد کے خلاف سندھ بار کونسل کی کال پر سندھ ہائیکورٹ میں جزوی اور سٹی کورٹ میں مکمل ہڑتال کی گئی ، کچھ عدالتوں میں سماعتیں بھی ہوئیں، صدر سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ریحان عزیز ملک نے ججز سے درخواست کی کہ صرف اہم نوعیت کے مقدمات چلائے جائیں۔