امتحانی مراکز میں لوڈشیڈنگ، جمعیت کی نیپرا سماعت میں شرکت

May 11, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امتحانی مراکز میں لوڈ شیڈنگ، اسلامی جمعیت طلبہ کی نیپرا کی آن لائن سماعت میں شرکت، کراچی بھر میں میٹرک امتحانات کے لئے بنائے گئے 505 امتحانی سینٹرز پر بلاتعطل بجلی کی عدم فراہمی پر سوالات اٹھادیئے ، سماعت میں موجود ڈائریکٹر نیپرا نے CEO کے الیکٹرک مونس علوی سے جواب طلب کرلیا۔ مونس علوی نے بتایا کہ کے الیکٹرک بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔