ذیبول کے شعبہ قانون کی پی ایچ ڈی کرنیوالے چار اسکالرز کو ڈگری جاری کرنے کی منظوری

May 10, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء کلفٹن کراچی(ذیبول)کےشعبہ قانون نے پی ایچ ڈی کرنے والےچار اسکالرز کو ذیبول میں ایڈوانس اسٹیڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کے 24 ویں اجلاس میں ڈگری جاری کرنے کی منظوری دیدی ،ان کامیاب اسکالرزمیں محموداحمد ولدمنورحسین ،عبدالصبورولد عبدالقیوم،نزاکت علی ولد عبدالرحمٰن، نزاکت حسین ولد صالح محمد خان شامل ہیں۔