بجلی کی طویل بندش کے خلاف احتجاج، مظاہرین کی ٹیپو سلطان روڈ پر کے الیکٹرک کے دفتر میں توڑ پھوڑ

May 10, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بجلی کی طویل بندش کے خلاف شہریوں کی جانب سے ٹیپو سلطان روڈ پر کے الیکٹر ک کے دفتر کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا ،18 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف کئی گھنٹوں سے جاری احتجاج کے دوران مشتعل مظاہرین نے کے الیکٹرک کے دفتر میں داخل ہوکر توڑ پھوڑ کی اور دفتر کا سامان باہر نکال کر آگ لگادی ،پولیس کی بھاری نفری نے موقع پرپہنچ کر مظاہرین کو منتشر کردیا۔