سپلا کا آج پورے سندھ کے کالجز میں یوم سیاہ منانے کا اعلان

January 24, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی جی کالجز سندھ کے آفس میں گریڈ 17کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی جانب سے گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج پیر جو گوٹھ اور گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج پیر جوگوٹھ میں خواتین و مرد اساتذہ کےساتھ بدسلوکی ، دھمکیوں اور توہین آمیز رویہ ، بائیومیٹرک مشین کی آڑ میں کروڑوں روپوں کی کرپشن اور سندھ بھر کے کالج پرنسپلز کو 20؍ ہزار والی مشین صرف ان کے ایجنٹ سے 70؍ ہزار روپے میں لازمی خریدنے کیلئے مسلسل دباؤ ڈالنے کیخلاف آج (پیر کو) پورے سندھ کے کالجز میں یومِ سیاہ منایا جائے گا۔