ٹنڈو الہ یار واقعہ کے خلاف پریس کلب پر مظاہرہ

January 24, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)نوجوانانِ مہاجر کے زیراہتمام ٹنڈوالہیار میں مہاجر نوجوان خلیل الرحمان عرف بھولو خانزادہ کا احاطہ عدالت میں بہیمانہ قتل اور انکے قتل کے بعد پرامن احتجاج کرنے والے مہاجر خواتین پر پولیس کی جانب سے شدید تشدد اور بدترین لاٹھی چارج کے خلاف کراچی پریس کلب پر پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں نوجوان اور مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی ماؤں ، بہنوں، اور بزرگوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی، مظاہرین کہنا تھا کہ پہلے معاملہ صرف شہری سندھ بچاؤ کا تھا اب ہماری عزت کا ہے ہماری آنے والی نسلوں کی بقاء کا ہے۔