مختلف علاقوں سے ملبہ ومٹی اٹھانے کا کام روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی

January 24, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر ومیونسپل کمشنر بلدیہ شرقی فہیم خان نے کہا ہے کہ شاہراہوں اور مختلف علاقوں سے ملبہ ومٹی اٹھانے کا کام روزانہ کی بنیاد پرجاری ہے، چوراہوں کو موسمی پھولوں اور پودوں کی مدد سے خوبصورت بنایا جارہا ہے، ڈی ایم سی اعلامیے کے مطابق ایگزیکٹیو انجنئیر ایم اینڈای امتیاز بھٹو کی کاوشوں سے فلائی اوورز کی گزرگاہوں کو دلکش روشنیوں سے آراستہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں حسن اسکوائر فلائی اوور کے نیچے تیزی سے کام مکمل کئے جارہے ہیں۔