وال چاکنگ، جوہڑوں کے خاتمے، گندگی ٹھکانے لگانے کی حکمت عملی تیار

January 24, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے ضلعی محکموں کو عوامی خدمت کیلئے عملی اقدامات کا ٹاسک دے دیا ہے اس سلسلے میں چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر ضلعی محکموں کا ورک پلان بھی تیار کرلیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مین ہولز،سٹریٹ لائٹس کی تنصیب،صفائی ستھرائی کے مثالی اقدامات کئے جائیں گے جبکہ سیوریج لائنز اور گرین بیلٹس کی اپ گریڈیشن،سرکاری عمارتوں کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وال چاکنگ اور جوہڑوں کا خاتمہ کرکے گندگی ٹھکانے لگانے کی حکمت عملی بھی تیار کرلی گئی ہے جبکہ تجاوزات، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی مہم چلائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام سرگرمیوں کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔