ایس ایس پی آپریشنز کی اپنے آفس اورتھانہ لوہاری گیٹ میں کچہری

January 25, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر ) ایس ایس پی آپریشنزکی اپنے آفس اورتھانہ لوہاری گیٹ میں کھلی کچہری کاانعقاد کیاگیا۔تفصیل کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز عامرخان نیازی نے پولیس لائنزاپنے آفس اور تھانہ لوہاری گیٹ میں کھلی کچہریاں لگائی گئی ،کھلی کچہریوں میں میں آنے والے شہریوں کے مسائل سنے گئے اور میرٹ پرحل کرنے کے لئے متعلقہ آفیسران کوہدایت جاری کی گئی۔