آسٹریلیا سیریز کے میچز ایک ہی وینیو پر نہیں ہونگے، پی سی بی

January 25, 2022

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے میچز ایک وینیو پر کروانے کی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچز کراچی راولپنڈی اور لاہور میں ہی ہوں گے ، ان تینوں وینیوز پر محفوظ اور سیکیور ماحول کے انتظامات کر رہے ہیں۔

کرکٹ بورڈ کا مزید کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کے 19 روز کا ایک وینیو پر انتظام کرنا ممکن نہیں ہے۔

پی سی بی نے کہاکہ سیریز کے قریب این سی او سی کراؤڈ کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ کی سیریز کا پہلا میچ 3 مارچ سے کراچی میں شروع ہو گا، دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی اور تیسرا لاہور میں شیڈولڈ ہے، جس کے بعد تین ون ڈے اور واحد ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور میں منعقد ہونگے ۔

یہ آسٹریلیا کا 1998کے بعد پہلا دورۂ پاکستان ہے۔