نور مقدم کیس: احسن خان نے فاروق اعظم ؓ کا کونسا قول شیئر کیا؟

January 26, 2022

نور مقدم کیس: احسن خان کو فاروق اعظم ؓ یاد آگئے

معروف پاکستانی اداکار و میزبان احسن خان کو نور مقدم کیس کی تفتیشی رپورٹ دیکھ کر فاروق اعظم ؓ کا انصاف سے متعلق قول شیئر کردیا۔

احسن خان نے اپنی انسٹا اسٹوریز پر نور مقدم کیس کی تفتیشی رپورٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

اُنہوں نے اپنی ایک انسٹا اسٹوری پر فاروقِ اعظمؓ کا مشہور قول بھی شیئر کیا ہے۔

خلافتِ راشدہ کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروق ؓ نے معاشرے میں انصاف کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا تھا کہ’ جو ریاست مجرموں پر رحم کرتی ہے وہاں کے بے گناہ لوگ بڑی بے رحمی سے مرتے ہیں‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 20 جولائی کو تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں 27 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں نورمقدم قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عطاء ربانی کی عدالت میں کی گئی، پراسیکیوٹر رانا حسن عباس اور مرکزی ملزم ظاہر ذاکر جعفر کے وکیل سکندر ذوالقرنین بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

تفتیشی افسر نے جرح کے دوران بتایا کہ گرفتاری کے وقت مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی پینٹ کو نہ خون لگا ہوا تھا اور نہ ہی چاقو پر ظاہرجعفر کے فنگر پرنٹس تھے، تفتیش میں ہمسائیوں اور کسی چوکیدار کا بیان نہیں لیا اور نہ ہی گھر کے اردگرد کیمروں کی ریکارڈنگ لی گئی۔