وفاقی وزیرپیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ اضافے کا فیصلہ عالمی مارکیٹ کی قیمتوں کے مطابق کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم روس اور ایران کے ساتھ مل کر گیس کے منصوبوں پر کام کر رہےہیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ اس وقت ملک میں گیس کی لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کے برابرہے ۔
آف شور کمپنی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ آف شور کمپنی بنانا جرم نہیں لیکن غیر قانونی طریقے سے رقم منتقل کرنا جرم ہے ۔