نسلہ ٹاور کیس، بلڈرز، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم پی جی او کی قبل از گرفتاری ضمانت میں توسیع

January 27, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے نسلہ ٹاور غیر قانونی تعمیرات کیس میں بلڈرز عبد القادر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم پی جی او ولایت خان سمیت تین ملزمان کی قبل از گرفتاری ضمانت میں 31جنوری تک توسیع کردی۔ آئندہ سماعت پر ملزمان کی درخواست ضمانت میں توثیق پر فیصلہ سنایا جائے گا۔