بلال سعید کی ایزابیل کیف کیساتھ نئی میوزک ویڈیو ’جدائیاں‘ ریلیز

January 28, 2022

بلال سعید کی ایزابیل کیف کیساتھ نئی میوزک ویڈیو ’جدائیاں‘ ریلیز

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار بلال سعید اور برطانوی پنجابی گلوکار ایزو کی بھارتی اداکارہ ایزابیل کیف کے ساتھ نئی میوزک ویڈیو ’جدائیاں‘ ریلیز ہوگئی ہے۔

بلال سعید اور گلوکار ایزو کے اس گانے کی آڈیو گزشتہ سال 14 اکتوبر 2021 کو ریلیز کی گئی تھی۔

تاہم، اس گانے کی ویڈیو اب 3 ماہ بعد 28 جنوری کو ریلیز کی گئی ہے۔

اس گانے کی ویڈیو میں بالی ووڈ باربی کترینہ کیف کی بہن ایزابیل کیف بھی اداکاری کے جوہر دِکھاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

بلال سعید اور گلوکار ایزو کے اس گانےکو ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر 6 گھنٹے پہلے شیئر کی گئی ہے۔

یوٹوب پر اس ویڈیو کو ابھی تک 7 لاکھ سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔