• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصرت بھروچا بالی میں حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

نصرت بھروچا — فائل فوٹو
نصرت بھروچا — فائل فوٹو

بالی ووڈ اداکارہ نصرت بھروچا بالی میں حادثے میں زخمی ہو گئیں، انہیں فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 41 سالہ اداکارہ کام کے سلسلے میں بالی گئی تھیں، انہوں نے اس واقعے سے قبل بالی میں اپنا قیام چند روز کے لیے بڑھا دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والی نصرت بھروچا کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زیرِ علاج ہیں۔

اداکارہ کو کس نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں، اس کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔

حادثے سے قبل انہوں نے سوشل میڈیا پر بالی سے چند تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید