سندھ بلدیاتی قانون،معاہدے کی شقیں عوام کے سامنے لائی جائیں ،سردار عبدالرحیم

January 29, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گرینڈ ڈیموکریٹک الا ئنس کے ترجمان اور فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ بلدیاتی قانون سے متعلق جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی شقیں عوام کے سامنے لا ئی جائیں تاکہ عوام جان سکیں کہ کالا قانون ایک رات میں سفید کیسے ہوگیا ؟ عوام کو اعتماد میں لیا جانا ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ متنازعہ بلدیاتی قانون میں بنیادی چیزوں کا حل ،مقامی حکومتوں کا بااختیار ہونا ضروری ہے، متنازعہ بلدیاتی بل سندھ اسمبلی میں پیش ہوگا تو تمام سمجھوتوں کی قلعی بھی کھل جائیگی۔