پی ایس ایل 7: اسلام آباد یونائیٹڈ کا آفیشل اینتھم ریلیز

January 29, 2022


پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کا آفیشل اینتھم ریلیز کردیا گیا ہے۔

’ٹرافی اِدھر رکھ‘ کےنام سے جاری کیے گئے اینتھم میں نوجوان فنکاروں نے پرفارم کیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے آفیشل اینتھم میں ٹیم کے کھلاڑی حسن علی، شاداب خان، فہیم اشرف اور آصف علی بھرپور ایکشن میں نظر آئے۔

اینتھم کو معروف ’سوچ دی بینڈ‘ نے گایا ہے جس میں نوجوان گلوکار طلحہٰ انجم نمایاں نظر آئے۔

یہ اینتھم کچھ دیر پہلے ہی اسلام آباد یونائیٹڈ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیا گیا ہے جس پر اب تک ہزاروں ویوز آچکے ہیں۔