لاہور میں تیز رفتار کار سوار ٹریفک وارڈن کو ٹکر مار کر فرار

February 05, 2022

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تیز رفتار کار سوار ٹریفک وارڈن کو ٹکر مار کر فرار ہوگیا۔

لاہور میں نسبت روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے ٹریفک وارڈن زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک وارڈن کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

وارڈن نے کار ڈرائیور کو روکا تو اس نے کاغذات دکھانے کے بجائے اس سے بد تمیزی شروع کردی، اسی دوران ڈرائیور نے گاڑی چلادی اور وارڈن کو گھسیٹتے ہوئے لے گیا۔