آصف علی زرداری آج چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کریں گے

February 07, 2022

سابق صدر آصف علی زرداری آج چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کریں گے اور آصف علی زرادری کے اعزاز میں چوہدری پرویز الہیٰ عشائیہ بھی دیں گے۔

سیاسی رابطوں میں تیزی آگئی ہے، اپوزیشن کے حکومتی اتحادیوں سے رابطے بھی بڑھ گئے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آصف علی زرداری سے ملاقات میں موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔

آصف زرداری سے ملاقات میں مونس الہی اور چوہدری سالک حسین بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی ملاقات میں شریک ہوں گے۔