پی ایس ایل7: فخر زمان نے ایک اعزاز اپنے نام کرلیا

February 07, 2022

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

پی ایس ایل کے ایک ایڈیشن میں فخر زمان نے لاہور قلندرز کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں۔

لاہور قلندرز کے لیف ہینڈ بیٹر نے پی ایس ایل 7 میں اب تک 5 میچز کھیلے ہیں اور 71 رنز کی اوسط سے 356 رنز بنالئے ہیں۔

انہوں نے اس ایڈیشن میں ایک سنچری بھی اسکور کی ہے، اس سے قبل قلندرز کی طرف سے پہلے پی ایس ایل میں عمر اکمل نے سب سے زیادہ 335 رنز بنائے تھے۔