خرچے پورے نہ ہونے کے شاکی افراد کی شرح بڑھ گئی

February 08, 2022

مہنگائی کے باعث خرچے پورے نہ ہونے کی شکایت کرنے والے پاکستانیوں کی شرح میں اضافہ ہوگیا ہے۔

پلس سروے کے مطابق جولائی 2020 میں 59 فیصد لوگوں نے ماہانہ اخراجات پورے نہ ہونے کا شکوہ کیا تھا اور اب 72 فیصد افراد اس سے پریشان ہیں۔

اخراجات پورے نہ ہونے سے سب سے زیادہ مڈل کلاس متاثر نظر آیا، سروے میں 78 فیصد نے اخراجات پورے نہ ہونے کا شکوہ کیا۔

26 فیصد پاکستانیوں نے خرچوں میں کمی لانے، 45 فیصد نے پارٹ ٹائم جاب ڈھونڈنے اور 28 فیصد نے ادھار لینے پر مجبور ہونے کا کہا۔