اسلام آباد میں کورونا کیسز میں واضح کمی

February 09, 2022


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کی جاری پانچویں لہر کے دوران اب نئے کیسز میں واضح کمی سامنے آئی ہے۔

ڈی ایچ او اسلام آباد زعیم ضیاء کے مطابق دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 174 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 621 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 77 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 2 فیصد ہو گئی


ڈی ایچ او اسلام آبادزعیم ضیاء کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں کورونا کیسز میں کمی آنے کے باوجود کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 32 ہزار 161 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 990 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔