والٹن کنٹونمنٹ بورڈ انتخاب : لیگی امیدوارکی فتح، پی ٹی آئی تیسرے نمبر پر رہی

February 09, 2022


پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی وارڈ نمبر 7 میں ضمنی بلدیاتی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار نے تحریک انصاف کو بہت پیچھے چھوڑ دیا۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار نعیم بٹ 5 ہزار 187 ووٹ لے کر کامیاب رہے، تحریک انصاف کے محمد الحسن 2 ہزار 501 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کےمطابق والٹن کنٹونمنٹ میں وارڈ نمبر 7 کے الیکشن میں آزاد امیدوار ارشد علی 2 ہزار 531 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر اورتحریک انصاف کے محمد الحسن 2 ہزار 501 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔

غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک لبیک کے محمد افضل 1 ہزار 781 ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر رہے۔

اس وارڈ میں امیدوار کی وفات کےباعث الیکشن ملتوی ہوا تھا، وارڈ نمبر 7 میں ووٹرز کی کل تعداد 50 ہزار 935 ہے، جس میں تحریک انصاف، مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی اور تحریک لبیک سمیت 16 امیدوار میدان میں اترے تھے۔