لیاری کے علاقے بہار کالونی میں کریکر حملہ، ایک شخص زخمی

February 10, 2022

کراچی کے علاقے لیاری بہار کالونی میں زیر تعمیر عمارت پر کریکر حملہ کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کریکر حملے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق کریکر حملہ ایک زیر تعمیرعمارت پر کیا گیا، واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔