اتنا قرض لینے کے باوجود ملکی خزانہ خالی کیوں؟ حافظ حمد اللہ کا سوال

February 13, 2022

اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے استفسار کیا ہے کہ اتنے قرض لینے کے باوجود ملکی خزانہ خالی کیوں ہے؟

کندھ کوٹ میں جلسے سے خطاب میں حافظ حمد اللہ نے کہاکہ عمران خان نے کہا این آر او نہیں دوں گا لیکن خود این آر او مانگ رہے ہیں۔

انہوں نے استفسار کیا کہ پی ٹی آئی حکومت نے بہت زیادہ قرض لیا، اتنا قرض لینے کے باوجود ملکی خزانے خالی کیوں ہے؟

پی ڈی ایم ترجمان نے مزید کہا کہ مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے، ملک کو لوٹا جارہا ہے، حکومت عوام کو معاشی تباہی کی طرف لے جا رہی ہے۔