سابقہ اہلیہ نے رہتیک روشن کی گرل فرینڈ کی تعریف کردی

February 15, 2022

سابق اہلیہ نے رہتیک روشن کی گرل فرینڈ کی تعریف کردی

بالی ووڈ اسٹار رہتیک روشن کی مبینہ گرل فرینڈ صبا آزاد نے اداکار کی سابقہ اہلیہ سوزین خان کا دل جیت لیا۔

سوزین خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنے سابق شوہر، اداکار رہتیک روشن کی مبینہ گرل فرینڈ صبا آزاد کی ایک تصویر شیئر کی، جس میں صبا ممبئی کی ایک تقریب میں اسٹیج پرفارمنس دیتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

اُنہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ’کیا شاندار شام تھی!‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’صبا آزاد، آپ بہت ہی زبردست اور باصلاحیت ہیں‘۔

سوزین خان کے تعریف کرنے پرصبا آزاد نے ردِ عمل دیتے ہوئے لکھا کہ’بہت شکریہ سوزی، یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ آپ گزشتہ رات وہاں پر تھیں‘۔

خیال رہے کہ رواں ماہ اداکاررہتیک روشن اور صبا کو ممبئی کے ایک ریستوران سے ایک ساتھ نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا جس کے بعد سے بھارتی میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اداکار کے صبا کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔